کئی برسوں سے ’دن میں 10 ہزار قدم‘ چلنا وزن کم کرنے اور جسمانی طور پر تندرست رہنے کا سب سے کارآمد نسخہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دن میں 10 ہزار قدم چلنے سے جہاں انسان جسمانی طور پر تندرست رہتا ہے وہیں وزن بھی کم ہوتا ہے اور دل کی بیماری کا خطرہ بھی کم رہتا ہے۔
تاہم این ڈی ٹی وی کے مطابق آج کے دور میں وقت کی کمی کے باعث بہت سے افراد اتنے قدم نہیں چل پاتے۔ حال ہی میں دنیا بھر کے ماہرین صحت کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدموں کی تعداد سے زیادہ اہم نقل و حرکت کا معیار اور ان کا اثر ہے۔ لہذا جاپانی انٹرول واکنگ نے گذشتہ کچھ مہینوں سے توجہ حاصل کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
-
زیادہ کھانے سے کیا مسائل ہو سکتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے؟Node ID: 892948
-
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے ذریعے وزن کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟Node ID: 893321
جاپانی انٹرول واکنگ کیا ہے؟
جاپانی انٹرول واکنگ کو انٹرول واکنگ ٹریننگ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ واکنگ کی ایک شکل ہے جو آہستہ اور تیز چلنے کے ادوار کے درمیان بدلتی ہے۔ یہ ورزش کی ایک سادہ لیکن موثر شکل ہے جس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ اس کے اور بھی فوائد ہیں۔
جاپانی انٹرول واکنگ میں دو سے تین منٹ کے لیے تیز رفتاری سے چلا جاتا ہے اور اس کے بعد تین منٹ آرام دہ اور آہستہ چلا جاتا ہے۔ مؤثر نتائج کے لیے اس سائیکل کو 30 منٹ تک دہرایا جاتا ہے۔
صحت کے لیے فوائد
1: دل کی صحت میں بہتری
جاپانی انٹرول واکنگ ایک بہترین ایروبک سرگرمی ہے۔ تیز چلنے سے آپ کے دل کی دھڑکن نمایاں طور پر بلند بڑھتی ہے۔
2: میٹابولزم کو تیز کرتا ہے
چہل قدمی کا یہ طریقہ ورزش کے بعد بھی میٹابولک ریٹ بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے جس کے نتیجے میں وزن کم ہوتا ہے۔

3: خون میں گلوکوز کی سطح کا مؤثر طریقے سے کنٹرول
جاپانی انٹرول واکنگ خون میں گلوکوز کی سطح کو زیادہ مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے، جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
4: وزن کم کرنے میں مدد
اس تکنیک سے کیلوریز زیادہ خرچ ہوتی ہیں، جو روایتی طریقے کے مقابلے میں وزن کم کرنے میں زیادہ موثر ہے۔
5: پٹھوں کی مضبوطی
تیز چلنے سے جسم کے زیادہ پٹھے حرکت میں آتے ہیں جو انہیں مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔