Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 131 افراد ہلاک، 5112 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان نے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 131 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جمعے کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 99 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں پانچ ہزار 112 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
کورونا وائرس کی مثبت شرح 10 اعشاریہ 41 فیصد رہی۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے آٹھ لاکھ 15 ہزار 711 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سات لاکھ آٹھ ہزار 193 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 680 ہے۔
ملک میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت صحت فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چینی کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔
فیصل سلطان کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین چینی کمپنیوں سائنوفارم، کین سائیون بائیو اور سینو وک سے خریدی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کے مطابق ویکیسن کی خوراکیں مئی میں پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ 67 لاکھ خواکیں مئی، جب کہ باقی جون میں ملیں گی۔

شیئر: