Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں عیدالفطر سے جزوی کرفیو اٹھانے کا فیصلہ

ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس کی اجازت نہیں ہوگی- (فوٹو عرب نیوز)
کویتی کابینہ نے عید الفطر کے پہلے دن سے ملک میں نافد جزوی کرفیو اٹھانے کا فیصلہ  کیا ہے۔ عمل درآمد رات ایک بجے سے ہوگا۔ 
الاخباریہ کے مطابق کویتی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے البتہ فارمیسیاں، غذائی اشیا فروخت کرنے والے مراکز، طبی لوازمات والے سینٹرز، ریستوران، قہوہ خانے اور مینٹیننس سروسز پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ 
حکومتی ترجمان نے کہا کہ سینما گھر، تھیٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس کی اجازت نہیں ہوگی، فیصلے کا نفاذ عید کے پہلے دن سے ہوگا۔ 
یاد رہے ہ کویتی کابینہ نے  پابندی لگائی ہے کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں عملے کا تناسب ساٹھ فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ ہر سرکاری ادارہ اس دائرے میں مناسب تعداد کا تعین اپنے طور پر کرے گا۔ 
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: