Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : کورونا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز ، 3 اموات

ایک ہی دن میں 2 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 ہزار 281 کیسز کی تصدی ہونے کے بعد اب تک کووڈ 19 وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 194 تک پہنچ گئی ہے۔
اماراتی اخبار کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اندر امارات میں 2 لاکھ 25 ہزار 651 افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جن میں سے 2 ہزار 281 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہلاکتیں ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 720 ہو گئی۔
ایک ہی دن میں 2 ہزار 234 افراد کووڈ 19 وائرس سے صتحیاب ہوئے ۔ کورونا سے اب تک 5 لاکھ 73 ہزار 194 افراد شفایاب ہو چکے ہیں

شیئر: