Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں مارکیٹنگ

گذشتہ سال تقریباً 3.5  ملین سیاحوں نے مصر کا رخ کیا تھا(فائل فوٹو اے ایف پی)
مصری سیاحت کے لیے سعودی عرب سرفہرست مارکیٹ میں شامل ہے اور اب جبکہ مملکت نے بین الاقوامی سفر کے لیے اپنی سرحدیں کھول رکھی ہیں، مصری ٹورازم پروموشن بورڈ (ای ٹی پی بی) مملکت میں اپنی مارکیٹنگ کو فروغ دے رہا ہے۔
ای ٹی پی بی کے چیئرمین احمد یوسف نے عرب نیوز کو بتایا کہ’ سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی 2019 میں 12.6 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔ کورونا کی عالمی وبا سے قبل سعودی عرب مصر کے سفر کے لیے سرفہرست ممالک میں شامل تھا۔‘
’سعودی مارکیٹ پہلی اور اہم عرب مارکیٹ کی نمائندگی کرتی ہے جو مصر آنے والوں کے لیے پانچویں نمبر پر ہے۔ یہ رجحان 2020 کے پہلے دو مہینوں تک جاری رہا جس میں اعداد و شمار اور محصولات کے لحاظ سے سالانہ 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے میں 2 لاکھ 40 ہزار سعودی سیاحوں نے مصر کا دورہ کیا تھا۔‘
ای ٹی پی بی کے چیئرمین احمد یوسف نے کہا کہ سیاحت مصر کے لیے ایک بہت بڑا ریوینو پیدا کرنے والا ادارہ ہے جو 2019 میں 13 بلین ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ گذشتہ سال تقریباً 3.5  ملین سیاحوں نے مصر کا رخ کیا تھا۔ اس کے مقابلے میں 2019  میں یہ تعداد 13.1 ملین تھی۔
سعودی عرب مصر کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ اسی وجہ سے ای ٹی پی بی پروموشنل سرگرمیوں میں نمایاں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
احمد یوسف نے کہا کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی سفر کے لیے اپنی سرحدیں کھول رکھی ہیں، ہم سعودی ٹور آپریٹرز کے ساتھ شراکت میں پروموشنز کو چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘
’اس کےعلاوہ ہمارے پاس ایئرلائن انڈرسٹری کے لیے حوصلہ افزا پروگرام موجود ہیں، جہاں  ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور رہائش کی فیس میں 50 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔

سیاحوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ مصر محفوظ سیاحتی مقام ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

ہم نے رمضان کے آخری ہفتہ (مئی 2021) میں جی سی سی مملکت خصوصاً سعودی عرب میں ڈیجیٹل مہم بھی چلائی۔
انہوں نے کہا کہ ’اب ہمارا اصل مقصد سیاحوں کی تعداد نہیں بلکہ انہیں یہ یقین دلانا ہے کہ مصر ایک محفوظ سیاحتی مقام ہے۔ ہم نے سعودی عرب سے سیاحوں کی آمد بھی شروع کر دی ہے اور ہم امید کر رہے ہیں کہ وہ یہاں آ کر  لطف اندوز ہوں گے۔‘
مصر نے سیاحت کے شعبے سمیت معیشت کی سپورٹ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
ای ٹی پی بی کے چیئرمین نے کہا کہ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) نے مصر کو سفر کے لیے محفوظ ملک قرار دیا ہے۔
ای ٹی پی بی سیاحت سے 8 بلین ڈالر کی  آمدنی کو ہدف بنا رہا ہے اور 2021 میں آٹھ ملین بیرون ملک سیاحوں کو راغب کرنے کا ہدف بنا رہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ 2021-2022 کے موسم سرما میں یہ ہدف مستحکم ہوگا اور ریزرویشن کی شرح میں اضافہ ہو گا۔

شیئر: