Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کی دبئی سے گلاسگو کے لیے ہفتے میں چار پروازیں

ستمبر سے گلاسکو کے لیے پروازیں یومیہ ہو جائیں گی(فوٹو ٹوئٹر)
امارات ایئر لائن نے گیارہ اگست سے گلاسگو کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔
امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق امارات ایئر نے بیان میں کہا کہ ’امارات ایئر کی پرواز ٹی کے 27 ، اتوار، منگل، بدھ اور جمعے کو دبئی سے گلاسگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے چلائی جائیں گی‘۔
امارات ایئر کے مطابق ’ستمبر سے گلاسکو کے لیے پروازیں یومیہ ہو جائیں گی‘۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے متحدہ عرب امارات کو ریڈلسٹ سے نکال کرایمبر لسٹ میں شامل کیا ہے اس پر عمل درآمد سنیچر سے ہو گیا۔ اس کے بموجب امارات سے برطانیہ جانے والے مسافر ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئر میں کمرشل آپریشن کے ایگزیکٹیوچیئرمین عدنان کاظم نے کہا ہے کہ ’فضائی کمپنی برطانیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ امارات اور برطانیہ کے درمیان سفر کی سہولت ہوگی‘۔
عدنان کاظم نے کہا کہ ’برطانیہ سفر کے خواہشمند افراد کی طرف سے استفسارات کا تانتا بندھ گیا ہے۔ اس خبر سے وہ والدین بھی دلچسپی لے رہے ہیں جن کے بچے برطانیہ کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں تعلیم جاری رکھنے اور نئے داخلوں کے لیے جانا چاہتے ہیں‘۔ 
انہو ں نے کہا  کہ’ امارات میں ویکسین کا پروگرام عالمی سطح پر کامیاب ترین ہے۔ 79 فیصد سے زیادہ ایک خوراک جبکہ 71 فیصد سے زیادہ دونوں خوراک لے چکے ہیں‘۔ 

 

شیئر: