Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انعامات کا لالچ دینے والے لنکس پر کلک نہ کریں: ایف آئی اے

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے متعلق شکایت ادارے کی ہیلپ لائن 1991 درج کرائی جا سکتی ہیں۔(فوٹو:روئٹرز)
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر آنے والے لنکس پر کلک کرنے میں احتیاط برتیں۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پیر کو ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر شہریوں کو یوم آزادی یا 14 اگست کے حوالے سے گردش کرنے والے لنکس موصول ہوں اور ان کو انعام کے لالچ بھی دی گئی ہو تو ان لنکس سے محتاط رہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے متعلق شکایت ادارے کی ہیلپ لائن 1991 درج کرائی جا سکتی ہیں۔

فوٹو: ٹوئٹر

چند ہفتے قبل پاکستانی میڈیا پر بھی ایسی خبریں چلی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں آن لائن ہیکنگ سے متعلق شکایات میں اضافہ ہوا ہے اور آن لائن فراڈ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم افراد بھی ملوث ہیں۔
یہ بھی دیکھا گیا کہ صارفین کو واٹس ایپ پر ایسے لنکس موصول ہوئے جن میں انعام جیتنے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن لنک کلک کرنے کے بعد انہیں کوئی انعام نہیں ملا۔

شیئر: