Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بروقت بارڈرمنیجمنٹ کی وجہ سے پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں: آرمی چیف

پاکستانی پارلیمان کی کشمیر کمیٹی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس اپی آر)  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد کو سکیورٹی، سرحدوں پرموجودہ صورتحال اور پاکستان آرمی کی جانب سے امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
جنرل باوجوہ نے مزید کہا کہ مغربی سرحدی زون کی منیجمنٹ کے لیے بروقت کی جانے والی ہماری کوششوں کی وجہ سے چیلینجوں کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
علاقائی رابطے کے فوائد کا حوالہ دیتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے افغانستان میں امن کی بحالی کی خطے کی پائیدار ترقی کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کاز اور کشمیر کے لوگوں کے لیے آرمی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے بغیر امن اور استحکام خواب ہی رہے گا۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پرتشدد انتھا پسندی کے خلاف پوری قوم ہم آہنگ ہوکر جدوجہد جاری رکھے گی۔

شیئر: