Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاغی: ایف سی کی کارروائی میں چھ ’اغوا کار‘ گرفتار، 23 افغان مغوی رہا

 ملزمان سے دو کلاشنکوف اور ویگو گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔۔
فرنٹیئر کور(ایف سی)  بلوچستان نے چاغی کے علاقے نوکنڈی کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ مبینہ مسلح اغوکار گرفتار کر لیے۔
ایف سی ذرائع کے مطابق اغواکاروں کی قبضے سے خواتین و بچوں سمیت 23 افغان مغوی رہا کیے گئے۔
حکام کے مطابق افغان شہری غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔
افغان باشندے افغانستان سے بلوچستان کے راستے ایران جانا چاہتے تھے جنہیں نوکنڈی سے ماشکیل جاتے ہوئے بگ کے مقام پر مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنالیا  اور انہیں نامعلوم مقام کی طرف لے جارہے تھے۔
ایف سی ذرائع کے مطابق اس دوران ایف سی کا قافلہ لیفٹیننٹ کرنل عبدالباقی کاکڑ کی سربراہی میں نوکنڈی سے ماشکیل جارہا تھا جنہوں نے ملزمان کا پیچھا کیا۔
ملزمان نے ایف سی پر فائرنگ کی ۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں چار دیگر ملزمان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
 ملزمان سے دو کلاشنکوف اور ویگو گاڑی برآمد کرلی گئی۔
ایف سی اہلکاروں نے 23 مسافروں کو ملزمان کے ہاتھوں سے آزاد کرا لیا۔ ان میں خواتین بھی شامل تھیں۔

شیئر: