Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کیسز میں کمی کے اسباب کیا ہیں؟

دونوں خوراکیں لینے والوں کا تناسب 76.12 فیصد ہے- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی  وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں کمی کے چھ اسباب ہیں- 
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے کہا ہے کہ امارات میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کی شرح بہت اچھی ہے-  
الحوسنی نے بتایا کہ امارات میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والے باشندوں کا تناسب 87.19 فیصد ہوگیا ہے جبکہ دونوں خوراکیں لینے والوں کا تناسب 76.12 فیصد ہے- 
الحوسنی نے  کہا کہ جنوری  2021 سے لے کر اگست 2021 تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے- جنوری کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں مصدقہ کیسز میں 62 فیصد کمی ہوئی ہے- 
الحوسنی کا کہنا تھا کہ بوسٹر ڈوز سے مدافعتی نظام مضبوط بنانے میں بڑی مدد ملی- 
الحوسنی نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال سے قبل طلبہ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ضروری ہے اور یہ سب کے مفاد میں ہے- والدین کے لیے سخت تاکید ہے  کہ وہ بچوں کا مدافعتی نظام مضبوط بنانے اور انہیں وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ویکسین کی دونوں خوراکیں ضرور دلوا دیں- 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

 

شیئر: