Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا کی جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں کامیاب رہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقعہ ایک جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک متعلقہ افسر کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب شہر ٹینگرینگ میں واقع جیل میں آگ بدھ کو صبح سویرے لگی جب زیادہ تر قیدی سو رہے تھے۔
آگ جیل کے اس بلاک میں لگی جس کے قیدیوں پر نشے کے الزامات ہیں۔
امدادی ٹیموں نے آگ بجھائی اور متاثرین کو باہر نکالا۔
جکارتہ پولیس کے سربراہ فادل عمران نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’41 افراد ہلاک ہوئے، آٹھ افراد بری طرح زخمی ہوئے جبکہ 72 افراد کو معمولی زخم آئے۔‘
جن متاثرین کی حالت نازک تھی انہیں ٹینگرینگ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ جن کو معمولی زخم آئے انہیں علاج کے لیے ایک کلینک لے جایا گیا۔
حکام واقع کی تفتیش کر رہے ہیں۔ تاہم اہیں شک ہے کہ آگ بجلی کے کسی مسئلے کی وجہ سے لگی۔
فادل عمران کا کہنا تھا کہ ’میں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ شبہ ہے کہ یہ (اگ لگنے کا واقعہ) شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔‘

شیئر: