Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا ویکسین کی 3 کروڑ 90 لاکھ خوراکیں دی جا چکیں: سعودی وزارتِ صحت

وزارت نے منگل کو کہا تھا کہ مملکت میں منظورشدہ کسی بھی ویکسین کو (دوسری سے) ملانا محفوظ اور مؤثر ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ مملکت میں شہریوں کو کورونا وائرس ویکسین کی 3 کروڑ 90 لاکھ خوراکیں دے دی گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جمعہ کو وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں 587 مراکز میں ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔
جن افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ویکسین لگوا لیں۔
سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسینوں میں آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا، فائزربائیو ٹیک، جانسن اینڈ جانسن، موڈرنا، سائنوویک اور سائنوفام شامل ہیں۔
خیال رہے کہ وزارت نے منگل کو کہا تھا کہ مملکت میں منظور شدہ کسی بھی ویکسین کو (دوسری سے) ملانا محفوظ اور مؤثر ہے۔
جون میں سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے ویکسین کی مختلف اقسام کو ملانے کی اجازت دی تھی اور کہا تھا یہ تکنیک ممکنہ طور پر بہتر مدافعتی ردعمل فراہم کرتی ہے۔
سعودی عرب میں ویکسین لگانے کی موجودہ رفتار سے توقع کی جا رہی ہے کہ اکتوبر کے اوائل تک 70 فیصد شہری ویکسین لگوا لیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں جمعرات کو کورونا کے 103 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ چھ افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے۔

شیئر: