Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ میں کرکٹ شائقین ٹی 20 ورلڈ کپ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات کی مواصلاتی کمپنی اتصالات نے ٹی20 ورلڈ کپ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں براڈکاسٹ کے حقوق سٹار ٹی وی نیٹ ورک سے حاصل کر لیے ہیں۔ 
عرب نیوز کے مطابق اتصالات نے ’سٹارز پلے‘ کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے جو یہ ایونٹ لائیو سٹریم کرے گا۔ 
ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلا جائے گا۔ 
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے براڈکاسٹنگ حقوق صرف اتصالات کے پاس ہیں اور اس کی سٹارز پلے کے ساتھ شراکت سے کرکٹ مداح ورلڈ کپ کے 45 میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ 
متحدہ عرب امارات میں ناظرین کرکٹ میچز اتصالات کے ای لائف ٹی وی کے ذریعے کرک لائف میکس چینل، سوئچ ٹی وی اور سٹارزپلے کی ایپلی کیشن پر دیکھ سکیں گے جبکہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ ریجن کے دیگر ممالک میں ’سٹارز پلے‘ کے ذریعے میچز دیکھ سکیں گے۔ 
کرک لائف میکس لائیو میچز کے ساتھ ساتھ میچز کی جھلکیاں، تبصرے اور کرک لائف کے دیگر چینلز پر پورے پورے میچز دوبارہ نشر کرے گا۔ 
’سٹارز پلے‘ بھی کرک لائف اور کرک لائف دو چینلز کی سٹریمنگ کرے گا جس کے پاکستان پاکستان، انڈیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ پاکستانی سپر لیگ اور کیریبئن پریمئر لیگ کے براڈکاسٹنگ حقوق بھی ہیں۔ 

شیئر: