Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 58 نئے مریض

چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سےکوئی ہلاکت نہیں ہوئی( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں پیر 29 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 58 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار976 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 13 ہزار168 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 84 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 36 ہزار862 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سےکوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 146 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 9 ہزار 518 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 18لاکھ 44 ہزار621 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: