Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مملکت میں مستقبل کی ٹیکنالوجی پر 6.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

دنیا بھر کی معروف ڈیجیٹل فرمیں مملکت میں موجودگی کا احساس دلارہی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ریاض میں ہونے والی لیپ کانفرنس2022 کے مندوبین کو بتایا ہے کہ مملکت کی جانب سے مستقبل کی مختلف ٹیکنالوجیز میں 6.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں منعقدہ اس فورم کے سٹیج سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے بتایا کہ کس طرح مملکت کی کمپنیوں سے جدید ٹیکنالوجیز کے اس شعبے میں سرمایہ آ رہا ہے۔
سعودی آرامکو- انٹرپرینیورشپ سپورٹ فنڈ  کے ذریعے سٹارٹ اپس کی ترقی میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
نیوم ٹیک اینڈ ڈیجیٹل ہولڈنگ کمپنی  کا مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں ایک بلین ڈالر سے مختلف  پروگراموں کا آغاز۔
معیاری فنڈز اور ڈیجیٹل مواد کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات۔
کنیکٹیویٹی، کمیونیکیشن اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری۔

معیاری فنڈز اور ڈیجیٹل مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات۔(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی کمپنیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ جب ہم مستقبل کی ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تو  خطے کی واحد کمپنی کے بارے میں بات کر تے  ہیں جیسے نیوم ٹیک اور ڈیجیٹل نے مستقبل کے لیے ایک بلین ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔
السواحہ نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ دنیا بھر کی معروف ڈیجیٹل فرمیں ایپل، مائیکروسافٹ اور گوگل سمیت دیگر عالمی ٹیک فرمیں کس طرح سعودی عرب میں اپنی موجودگی کا احساس دلارہی ہیں۔
 

شیئر: