Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریہ رائے کی نئی فلم، ’سنہرا دور آ رہا ہے‘

یہ فلم کلکی کرشنامورتی کے مشہور تاریخی ناول پونئین سیلوان (دی سن آف پونی) پر مبنی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی نئی فلم ’پونین سیلوان‘ کے پوسٹر کی جھلک جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو ان مداحوں نے کئی سال بعد فلموں میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے لال اور سنہرے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس فلم میں ایشوریا رائے بچن کے علاوہ دیگر ستارے بھی نظر آئیں گے جن میں وکرم کراٹھی، تریشا کرشنن، پرکاش راج اور جیا رام شامل ہیں۔
فلم کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ’ سنہرا دور 30ستمبر کو بڑی سکرین پر آ رہا ہے۔‘
یہ فلم کلکی کرشنامورتی کے مشہور تاریخی ناول پونئین سیلوان (دی سن آف پونی) پر مبنی ہے۔

ماضی میں مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اداکارہ فلم کا پوسٹر شئیر کرنے سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی تھیں۔
ایک اور ٹوئٹر صارف میتھل کولی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ واپس آگئیں میرا دل رو رہا ہے۔‘

گذشتہ برس ایشوریا رائے بچن نے اپنے فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پونین سیلوان کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے اس پراجیکٹ سے وابستگی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل ایشوریا رائے اسی فلمساز کے ساتھ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گرو‘ اور 2010 کی فلم ’راون‘ میں کام کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے دونوں فلموں میں اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ کام کیا۔

شیئر: