Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین میں پوری گنجائش کے ساتھ زائرین اور نمازیوں کو آنے کی اجازت

تمام مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے( فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ امور صحت کے نگران اداروں کی جانب سے جاری سفارشات کی روشنی میں متعدد احتیاطی تدابیر میں نرمی کی جارہی ہے۔‘ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ حرمین شریفین اور تمام مساجد میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ماسک کے استعمال کی شرط  بدستور عائد رہے گی‘۔ 
تمام مقامات پر( بند اور کھلے ) سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔  
علاوہ ازیں ایس او پیز میں نرمی کے بعد رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے مطابق زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی۔
اقامہ اور وزٹ ویزا ہولڈز کی طرح بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین بھی پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے تاہم ویکسین کی مکمل خوراکوں کی شرط بر قرار رہے گی۔

شیئر: