پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف جوں جوں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا وقت قریب آرہا ہے، ملک میں سیاسی سرگرمیاں اور سیاسی ملاقاتیں زور پکڑ رہی ہیں۔ خاص طور پر حکومت نے اپنے اتحادیوں کو منانے کا فائنل راونڈ شروع کر رکھا ہے۔
حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد سڑکوں پر ہے اور 27 اور 28 مارچ کو اسلام آباد میں بڑے جلسے منعقد ہو رہے ہیں۔
جہاں ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے جلسے میں سرپرائز دینے کا اعلان کر چکے ہیں تو دوسری طرف کچھ دنوں کے وقفے کے بعد پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان گذشتہ 72 گھنٹوں میں دو سے تین اہم ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ورلڈکپ جیتنے والا کپتان تحریک عدم اعتماد کو شکست دے سکتا ہے؟Node ID: 655776
-
تحریک عدم اعتماد، سیاست کے اہم مرحلے میں لاہور کس کے ساتھ ہوگا؟Node ID: 655881