Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب مادھوری نے ’دیوداس‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

دیوداس ایک مہنگی فلم تھی جس میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا جیسے سٹارز نے کام کیا (فوٹو: بالی وڈ پیج)
دیوداس فلم اپنی زبردست پروڈکشن سمیت کئی دیگر حوالوں سے مشہور ہے تاہم اس سے جڑے کچھ واقعات ایسے ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگوں کوعلم ہے انہی میں سے ایک مادھوری ڈکشٹ کا حیرت انگیز طرزعمل بھی تھا۔
سنجے لیلا بھنسالی کی اس یادگار اور مہنگی فلم کے بارے میں انڈین ویب سائٹ کوئے موئے ڈاٹ کام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس کی تیاری میں بے شمار مشکلات پیش آئیں کیونکہ فلمساز بھارت شاہ کے انڈر ورلڈ کے ساتھ مبینہ تعلق کا انکشاف بھی سامنے آ چکا تھا۔
فلم کی تیاری کے دوران فلمساز کو کوئی کئی بار عدالتوں چکر لگانا پڑے جبکہ طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال بھی جانا پڑا یہ وہی دن تھے جب شاہ رخ خان اس کی مسلسل فلمبندی میں مصروف تھے۔
2002 میں بننے والی یہ فلم 1917 میں اسی نام سے لکھے گئے ناول پر تھی جس میں کرن کھیر، سمیتا جیکر اور ویجیندرا گیٹ نے بھی اداکاری کی تھی۔
فلم کی کہانی ایک پڑھے لکھے اور امیر نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بچپن کی دوست پارو سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
اگرچہ فلم نے نیشنل فلم ایوارڈ کئی دیگر انعامات بھی جیتے مگر جب یہ فلم بنائی جا رہی تھی اس وقت ٹیم کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا رہا۔
رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ پروڈیوسر کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ایسا وقت بھی آیا جب ان کے پاس پیسے بالکل ختم ہو گئے تھے۔
انہی دنوں مادھوری ڈکشٹ نے وقت پر پیسے نہ ملنے کے باعث فلم میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ شاہ رخ خان اور ایشوریا نے پیسے نہ ملنے کے باوجود کام جاری رکھا۔

سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اگلے روز کی شوٹنگ کے لیے پیسے نہیں تھے (فوٹو: بالی وڈ ہنگامہ)

سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا ’ہمارے پاس اگلے روز کی شوٹنگ کے لیے بھی پیسے نہیں بچے تھے، میں شام کو ہسپتال جاتا کہ بھارت بھائی سے واؤچر سائن کراؤں اور معاشی سلسلہ چل سکے۔‘
مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے وین میں جا کر دروازہ اندر سے بند کر لیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک پیسے نہیں دے دیے جاتے وہ باہر نہیں نکلیں گی۔
’یہ ایک عجیب منظر تھا، شاہ رخ خان، جیکی شروف اور سٹاف کے دیگر افراد سیٹ پر ان کا اتظار کر رہے تھے، مگر مادھوری ڈکشٹ غائب تھیں، تھوڑی دیر بعد انہوں نے پیغام بھجوایا کہ وہ تبھی شوٹنگ میں حصہ لیں گی جب انہیں پیسے ملیں گے۔‘
مادھوری بات کی پکی نکلیں اور تب تک شوٹنگ نہیں کی جب تک پیسے ادا نہیں کر دیے گئے اور اس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے مادھوری کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا۔

شیئر: