Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 186.97 روپے تھی۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور ڈالر کی نئی قیمت 186.70 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 186.97 روپے تھی۔
جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 49.78، اماراتی درہم 50.82، برطانوی پاؤنڈ 241.10، کویتی دینار 611.10، عمانی ریال 484.94، بحرینی دینار 495.24 اور یورو کی قدر 201.78 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 186.9 اور قیمت فروخت 188.5 روپے رہی۔
22 اپریل کو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 49 اور قیمت فروخت 49.6 روپے، اماراتی درہم کی قیمت خرید 50 اور قیمت فروخت 50.6 روپے رہی۔

شیئر: