Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر لیاقت شہرت سے تنہائی تک، شہباز حکومت کی پانچ غلطیاں اور دوسروں کی زندگی بچانے والے ڈرائیور سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی خبریں

عامر لیاقت کا نماز جنازہ و تدفین جمعہ کو کراچی میں ہوئی ہے (فائل فوٹو: انسٹاگرام، عامر لیاقت)
عامر لیاقت کے اچانک انتقال نے جہاں ان کی زندگی میں شہرت کی بلندیوں سے تنہائی کی اذیتوں تک کے سفر سے متعلق یادیں تازہ کیں وہیں پاکستان میں شہباز حکومت کی غلطیاں بھی ہفتہ رفتہ کے دوران اہم موضوعات رہے۔
فاطمہ جناح نے بدزبانی کا جواب شائستگی سے دیا کا تاریخی لمحہ پڑھنے والوں کی توجہ کا مرکز رہا تو بلوچستان میں ایک ڈرائیور کا اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کو بچانے کی کوشش بھی اہم موضوعات میں شامل رہا۔

عامر لیاقت: شہرت کی بلندیوں سے تنہائی کی اذیتوں تک

عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال کی خبر جس نے بھی سنی اسے یقین ہی نہیں آیا کہ زندگی اور تنازعات سے بھرپور شخص ایک دم دنیا کے سٹیج سے اچانک کیسے غائب ہو گیا۔

عامر لیاقت کی نماز جنازہ ان کے بیٹے نے پڑھائی (فائل فوٹو: انسٹاگرام)

کراچی کے آغا خان ہسپتال  نے جمعرات کو معروف ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی تصدیق کی تاہم موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

جب فاطمہ جناح نے بدزبانی کا جواب شائستگی سے دیا

پاکستانی سیاست میں خواتین سیاست دانوں کے بارے میں جو بدزبانی آج ہو رہی ہے، اس کی روایت بڑی پرانی ہے۔ میں نے ماضی پر نظر دوڑائی تو بہت سے واقعات ذہن میں آئے، جن کی کتابوں اور اخبارات سے تصدیق بھی کی۔

ایوب خان نے فاطمہ جناح کے متعلق کہا تھا کہ وہ بدخصال لوگوں میں گھری ہوئی ہیں۔ فوٹو: پی آئی ڈی

پستی کا کسی نے حد سے گزرنا دیکھنا ہو تو ان اوراقِ پارینہ کی ورق گردانی کرلے۔ یوں لگتا ہے اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ یہ شرمناک تاریخ بڑی طولانی ہے جس کا ایک بابِ ندامت محترمہ فاطمہ جناح کے بارے میں نازیبا زبان کے استعمال پر مشتمل ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

آگ میں لپٹے ٹینکر کو چلا کر زندگیاں بچانے والا ڈرائیور

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک آئل ٹینکر ڈرائیور لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگاتے ہوئے پیٹرول سے بھرے جلتے ہوئے ٹینکر کو آبادی سے دور لے گیا۔
یہ واقعہ منگل کی شام کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا جہاں ایک نجی پیٹرول پمپ پر پیٹرول خالی کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نےٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل درآمد کے باوجود ڈالر مہنگا کیوں؟

پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور روپے پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث انٹر بینک میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قدر 203 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 203 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ 

حکومت ابھی تک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی (فوٹو: اے ایف پی)

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی کرنا ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پاکستان میں یو پی ایس کی قیمتیں اچانک کیوں بڑھ گئیں؟

پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہری یو پی ایس اور بیٹریاں خریدنے پر مجبور ہیں تاہم طلب بڑھنے کے باعث ان کی قیمتوں میں بھی 30 سے 40 فیصد اچانک اضافہ ہوگیا ہے، بلکہ کئی مقامات پر بیٹریوں کی قلت بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ شہر راولپنڈی میں بیٹریاں اس طرح چوری چھپے بلیک مارکیٹ میں بیچی جا رہی ہیں جیسے کوئی ممنوع کاروبار کیا جا رہا ہو اور چند ہفتوں میں ان کی قیمت 10 سے 15 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شہباز حکومت کی پانچ بڑی غلطیاں، جن سے بچا جا سکتا تھا

11 اپریل کو حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی حکومت نے گزشتہ آٹھ ہفتوں میں متعدد فیصلے اور اقدامات کیے ہیں جن کی تعریف بھی ہوئی اور تنقید بھی ہوئی تاہم انہوں نے پانچ ایسی فاش غلطیاں بھی کیں جس پر تجزیہ کار حیران ہیں کہ تجربہ کار حکومت کو ایسا کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار میں آنے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ (فوٹو: پی ایم ایل این)

ان میں سے کچھ غلطیاں تو ایسی ہیں جن سے بہت آسانی سے بچا جا سکتا تھا تاہم شاید وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کے نتیجے میں سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا یا پھر شاید انہیں اس کی پرواہ نہ تھی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرسکتا ہے: روسی قونصل جنرل

پاکستان میں روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ ’روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرسکتا ہے۔‘
’اس ضمن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور موجودہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور روس کے درمیان بات چیت ہوئی ہے لیکن ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔‘

یہ بہانہ ہے کہ پاکستان کے پاس روسی خام تیل کو ٹریٹ کرنے کے لیے ریفائنری نہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

جمعرات کو کراچی قونصلیٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں پاکستان کو رعایتی قیمت پر گیس اور تیل کی فراہمی پر بات کی تھی لیکن اس معاملے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا تھا۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ق لیگ تقسیم، کیا چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی سیاسی راہیں جدا؟

پاکستان کی ایک اہم سیاسی جماعت مسلم لیگ ق کی سیاسی قیادت کے درمیان اختلاف کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
یہ بات اس وقت سامنے آئی جب چوہدری خاندان کے نوجوان ایم این اے چوہدری حسین الہی نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے ق لیگ سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔ 

چوہدری سالک حسین وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

چوہدری حسین الہی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میرا ملک میرے لیے سب سے پہلے ہے۔ اور یہی بات ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے مسلم لیگ ق سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اپنا سیاسی مستقبل مونس الہی کے ساتھ منسلک کر رہا ہوں۔ لیکن ایسی پارٹی کے ساتھ نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کی سربراہی میں بننے والی امپورٹڈ حکومت کو سپورٹ کرتی ہے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: