Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول مزید مہنگا، جلتا ٹینکر چلانے والے کے لیے انعام اور غربت کے ستائے شہری کی جیل میں بند کرنے کی درخواست سمیت پاکستان سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انڈیا کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں پیٹرول وڈیزل مزید مہنگا ہونا، اپنی جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے جانے والے پاکستانی ڈرائیور کے لیے انعام اور غربت کے ستائے شہری کی خود کو بچوں سمیت جیل میں بند کرنے کی درخواست ہفتہ رفتہ کے دوران پاکستان سے اہم خبریں رہیں۔
لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ اور عمران خان کا حکومت سے نکلنے کے بعد باقی آپشن سے متعلق بیان بھی پاکستان سے اہم خبروں میں شامل رہا۔

پاکستان میں پیٹرول 24 روپے اور ڈیزل 59 روپے فی لیٹر مزید مہنگا

پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 24 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل 59 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایف بی آر کے سابق ممبر شاہد حسین اسد کے مطابق تنخواہ سے حاصل ہونے والا ٹیکس تقریباً 250 سے 300 ارب روپے ہے (فوٹو: اے ایف پی)

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کو رات گئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

آئی ایم ایف کو پاکستان میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس سے کیا اعتراض؟

اگلے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں کمی کے فیصلے پر بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کی وفاقی حکومت آئی ایم ایف ادارے سے معاہدہ بچانے کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی واپس لینے پر غور کر رہی ہے تاہم ابھی تک اس پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پاکستان میں سیاحتی اور چارٹرڈ سمیت 18 مقامی ایئر لائنز کو پروازوں کی اجازت

پاکستان میں مستقبل قریب میں 18 کے قریب مقامی فضائی کمپنیوں کو آپریشنز کی اجازت دی گئی ہے جس میں سے کئی جلد اپنی پروازوں کا آغاز کریں گی۔

کشمیر ایئر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پہلی ہیلی کاپٹر سروس ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ مقامی کاروباری گروپ لیکسن اور متحدہ عرب امارات کے ایئر عربیہ گروپ کی مشترکہ ایئر لائن فلائی جناح کو لائسنس کے اجرا کے بعد اس کمپنی نے اپنے فضائی آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور یہ جون کے آخر میں اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک، بجٹ پیش نہ ہوسکا

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اسمبلی کا اجلاس چھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا لیکن اپوزیشن نے مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا تارڑ کی اسمبلی میں موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی۔

فلائی جناح جون کے آخر میں اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

واضح رہے  کہ پیر کو پنجاب کا اسمبلی کا اجلاس دن دو بجے ہونا طے تھا لیکن اپوزیشن کے تحفظات کی وجہ سے اجلاس میں تاخیر ہوئی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

’مجھے جیل میں بند کریں‘، غربت کا ستایا شہری بچوں سمیت تھانے پہنچ گیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں ایک شخص پولیس کے پاس پہنچ گیا اور خود کو بچوں سمیت تھانے میں بند کرنے یا جیل بھیجنے پر اصرار کیا تاکہ کئی دنوں سے بھوکے ان کے بچوں کو مفت کھانا مل سکے۔

پاکستان میں رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد سے زائد رہی

یہ واقعہ پیر کو جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں پیش آیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

لاہور سے قطر کے دارالحکومت دوحہ جانے والے مسافر طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز میں 200 مسافر سوار تھے۔

طیارہ اس وقت فنی خرابی کا شکار ہوا جب وہ ایرانی سرحد کے قریب تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منگل کو لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کا انجن نمبر 2 اچانک بند ہوگیا جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

’حکومت سے نکلنے کے بعد میرے پاس دو ہی راستے تھے‘

سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر معاشی ٹیم کے ہمراہ سینیئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کی۔

عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان نے احتجاجی مہم شروع کر رکھی ہے۔ فائل فوٹو: اے پی پی

سنیچر کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران عمران خان نے بجٹ اور ملک کو درپیش معاشی بحران پر تفصیلی گفتگو کی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
’فیصل نے کئی جانیں بچائیں‘، آرمی چیف کی ہدایت پر ٹینکر ڈرائیور کے لیے انعام
کوئٹہ میں آگ لگنے کے بعد ٹینکر کو پیٹرول پمپ سے دور لے جا کر کئی جانیں بچانے والے فیصل بلوچ نامی ڈرائیور کو پاکستان کی فوج نے انعام سے نوازا ہے۔
اتوار کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سات جون فیصل بلوچ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل بلوچ کو کوئٹہ کور کے ہیڈکوارٹر میں مدعو کیا گیا تھا (فوٹو: آئی ایس پی آر)

بیان میں ڈرائیور کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ جلتے ٹینکر کو آبادی سے تین کلومیٹر دور لے گئے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: