Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ، 1690 نئے مریض

1568 افراد صحت یاب ہوئے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 64 ہزار 135 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔ 
اماراتی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت کے مطابق بدھ کو کورونا کے 1690 نئے مریض ریکارڈ پر آئے جس کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد  9 لاکھ 56 ہزار 382 تک پہنچ چکی ہے۔ 
بدھ کو کورونا سے تین افراد کی موت واقع ہوئی جس کے  بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 2322 تک پہنچ گئی۔ 
امارات کے صحت حکام نے بتایا کہ 1568 افراد صحت یاب ہوئے اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار  594 تک پہنچ گئی۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: