Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا سے نئے متاثرین 1398

امارات میں کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 258676 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق بدھ کو کورونا کے 1398 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں اس کے بعد اب تک متاثرین کی کل تعداد  977578 ہوچکی ہے۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1095 رہی اس طرح اب تک شفایاب ہونے والے کل افراد 957446 ہیں۔
امارات کی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے بدھ کو ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے اس طرح کل مرنے والوں کی تعداد 2328 ہوچکی ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: