Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کا نیا فیچر: صارفین پیغامات کے سکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے

یہ نئے فیچرز پہلے مرحلے رواں مہینے برطانیہ میں متعارف کروائے جائیں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
میٹا کمپنی کی اپیلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو میسجز کے سکرین شاٹس لینے سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اشارہ دیا ہے۔
برطانوی اخبار ’ایکسپریس‘ کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو ’ویو ونس‘ والے میسجز کے سکرین شاٹس لینے سے روکے گا۔
واٹس ایپ صارفین جب کوئی تصویر یا ویڈیو کسی کو بھیجتے ہیں تو موبائل ایپ ان کو یہ آپشن دیتی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ پیغام موصول کرنے والے کو تصویر یا ویڈیو کو ایک سے زائد بار دیکھنے سے روک سکتے ہیں۔
تاہم موجودہ حالت میں واٹس ایپ ’ویو ونس‘ میسجز کا سکرین شاٹ لیا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ اس کے ساتھ ایسے فیچرز متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے جس سے صارفین کوئی بھی چیٹ گروپ دیگر لوگوں پتہ لگے بغیر چھوڑ پائیں گے۔
’ایکسپریس‘ کے مطابق یہ نئے فیچرز پہلے مرحلے رواں ماہ برطانیہ میں متعارف کروائے جائیں گے۔
دو ہفتے قبل اس حوالے سے بات کرتے ہوئے میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ ’ہم اپنے پیغامات کے تحفظ کے لیے نئے طریقے ڈھونڈتے رہیں گے اور ان پیغامات کو بالکل اس طرح سے پرائیویٹ بنایا جائے گا جیسے آپ کسی سے سامنے بات کررہے ہوں۔‘
اس کے علاوہ واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے جس سے صارفین اپنا آن لائن سٹیٹس کنٹرول کرسکیں گے اور ان کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کس کو اپنا آن لائن سٹیٹس دکھانا چاہتے ہیں اور کن صارفین کو نہیں۔

شیئر: