Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سول سیکریٹریٹ کوئٹہ سے مطلوب ’دہشت گرد‘ گرفتار

سی ٹی ڈی افسر کے مطابق ملزم محکمہ خزانہ میں ملازمت کرتا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
کوئٹہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ریڈ زون میں واقع سول سیکریٹریٹ سے مطلوب مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سرکاری ملازم تھا جو علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب تھا۔
2013ء میں علمدار روڈ پر سنوکر کلب اور ہزارہ ٹاؤن کی سبزی منڈی میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں کم از کم دو سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ان دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی۔
سی ٹی ڈی پولیس کے ایک افسر نے اردو نیوز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزم ان دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ عثمان سیف اللہ کا قریبی ساتھی ہیں۔
اس کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست یعنی ریڈ بک میں شامل تھا تاہم اس کے والد کا نام اور باقی تفصیلات ریڈ بک میں درج نہیں تھیں جس کا فائدہ اٹھا کر ملزم گزشتہ نو سالوں سے پولیس سے رپوش رہا۔
سی ٹی ڈی افسر کے مطابق ملزم محکمہ خزانہ میں ملازمت کرتا تھا اور ریڈ زون میں واقع گورنر اور وزیراعلٰی ہاؤس سے متصل سول سیکریٹریٹ میں تعینات تھا-

شیئر: