Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں گاڑی سے کی ٹکر سے راہگیر ہلاک، ڈرائیور ریکارڈ وقت میں گرفتار

شارجہ کی التعاون سٹریٹ پر ڈرائیورجائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا( فوٹو امارات الیوم) 
متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے راہگیر کو کچل کر فرار ہوجانے والے عرب ڈرائیور کو حادثے کے بعد ریکارڈ وقت میں گرفتارکیا ہے۔
الامارات الیوم کے  مطابق شارجہ پولیس نے بیان میں کہا کہ ’آپریشن روم کو رپورٹ ملی تھی کہ شارجہ کی التعاون سٹریٹ پر ایک عرب راہگیر کوگاڑی نے کچل دیا اور ڈرائیورجائے وقوعہ سے فرار ہوگیا‘۔ 
پولیس نے بتایا کہ ’فوری طور پر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی اور پانچ گھنٹے کے اندر گرفتاری عمل میں آگئی‘۔
گرفتارعرب شہری نے حادثے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’ اسے جائے وقوعہ سے فرار نہیں ہونا چاہئے تھا تاہم خوف اور گھبراہٹ کی وجہ سے ایسا ہوا‘۔
شارجہ پولیس نے بیان میں کہا کہ’ کسی حادثے کی صورت میں جائے وقوعہ سے فرار ہونا قابل سزا جرم ہے۔ کوئی بھی ڈرائیور حادثے کی صورت میں جائے وقوعہ سے فرار کی کوشش نہ کرے بلکہ متاثرہ شخص کی ہر ممکن مدد کی جائے‘۔

شیئر: