Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبایا کو گھر میں دھونے کے آسان طریقے کون سے ہیں؟

خود کار واشنگ مشینوں میں عبایا کو دھونے کا طریقہ بھی الگ ہوتا ہے۔ (فوٹو: سیدتی)
خواتین کے لیے اپنی عبایا کو اُجلا اور شفاف رکھنا ایک چیلنج ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ عبایا کی گھر میں ایسی دھلائی ہو سکے کہ اس کی ظاہری خوب صورتی برقرار رہے اور اس کے دھاگوں کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے۔
میگزین ’سیّـدتی‘ نے کچھ ایسے طریقوں کا ذکر کیا ہے جن پر عمل کر کے نہ صرف یہ کہ عبایا کے رنگ اور چمک کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے بلکہ کپڑے کی عمر بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔

مشین کے بغیر دھلائی کیسے کی جائے؟

عبایا کی ہاتھ سے دھلائی سے قبل کپڑے کی قسم کا علم ہونا ضروری ہے۔
عبایا کے کپڑے کو  بھاری بنانے کے لیے مختلف طرح کے دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ خود کار واشنگ مشینوں میں ایسی عبایا کو دھونے کا طریقہ بھی الگ ہوتا ہے۔
اگر عبایا پر بیل بوٹے بھی ہیں تو اسے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

کپڑے کے دھاگوں اور رنگ کے لیے مناسب ڈٹرجنٹ پاؤڈر کا استعمال کریں (فوٹو: سیدتی)

طریقہ یہ ہے کہ ٹب میں ٹھںڈا پانی بھریں اور اس عبایا کے کپڑے اور رنگ کے لیے مناسب ڈٹرجنٹ پاؤڈر اس میں حل کریں۔ عبایا کو الٹ کر اس میں 10 منٹ کے لیے ڈال دیں۔
اس کے بعد کپڑے کو نرمی سے ملیں۔ ان جگہوں پر خصوصی توجہ دیں جہاں پسینہ یا میل اٹکنے کا اندیشہ رہتا ہے۔
پھر عبایا کو ایک سے زائد بار صاف پانی سے گزار کر نچوڑ لیں۔

عبایا کو دھونے کے بعد سورج کی ہلکی روشنی میں سُکھائیں (فوٹو: سیدتی)

عبایا کو سُکھانے کے ہینگر پر لٹکائیں اور ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں سورج کی ہلکی روشنی ہو کیونکہ سورج کی تیز روشنی رنگ اُڑنے اور کپڑے کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہے۔

عبایا کو واشنگ مشین میں کیسے دھویا جائے؟

اگر آپ واشنگ مشین میں عبایا  کو دھونا چاہتی ہیں تو مشین کو ہلکے کپڑوں والی آپشن پر رکھیں تاکہ اس کے دھاگوں اور بُنائی کو نقصان نہ پہنچے۔ مشین کا درجہ حرارت بھی کم رکھیں۔ اگر پانی زیادہ گرم ہو گا تو بعض جگہوں سے کپڑے کے سکڑ جانے کا خطرہ رہے گا۔

بیل بوٹوں اور موتیوں والی عبایا کو دھونے کے لیے زیادہ احتیاط درکار ہوتی ہے (فوٹو: سیدتی)

عبایا کے کپڑے کو پھٹنے سے بچانےکے لیے بہتر ہے کہ اسے نکال کر پہلے کپڑوں کی جالی دار ٹوکری میں رکھیں اور اس کے بعد دوسرے کپڑے مشین میں ڈالیں۔
یہ اس وقت زیادہ ضروری ہو جاتا ہے جب عبایا پر بیل بوٹے یا موتی وغیرہ لگے ہوئے ہوں۔
مشین سے عبایا کی دھلائی کے بعد اسے ڈرایئر کی بجائے قدرتی انداز میں سُکھانا چاہیے۔

شیئر: