Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا کراچی میں چل بسے

ٹی وی، سٹیج اور فلم کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا جمعرات کی رات کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
اسماعیل تارا کے بیٹے نے اردو نیوز نے نامہ نگار زین علی کو ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسماعیل تارا بہادر آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
اسماعیل تارا نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کی۔
انہوں نے سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی ڈراموں میں فن اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اسماعیل تارا کو شاندار پرفارمنس پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے معروف کامیڈین اسماعیل تارا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے لکھا کہ اسماعیل تارا نے مزاحیہ اداکاری میں نئی طرز کی بنیاد رکھی۔
’ففٹی ففٹی کی کامیابی میں اسماعیل تارا کی اداکاری نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ماجد جہانگیر کے ساتھ ان کی جوڑی ناظرین کی پسندیدہ تھی۔‘

شیئر: