Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بُرے وقت میں مایوس اور خبطی ہو گیا تھا: وراٹ کوہلی

گزشتہ برس ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں وراٹ کوہلی نے تقریباً تین سال بعد سینچری بنائی تھی۔ (فوٹو: اے پی)
انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ’ان کے کیریئر میں جب برا وقت آیا تو وہ مایوس اور خبطی ہو گئے تھے۔‘
ہندوستان ٹائمز کے مطابق وراٹ کوہلی نے اپنے نئے انٹرویو میں تسلیم کیا کہ ’کیریئر میں جب مشکلات آئیں تو وہ اس وقت مایوس اور خبطی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کا اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بقیہ چاہنے والوں سے رویہ خراب ہو گیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میرے کیس میں، میں اس بات کو تسلیم نہیں کر رہا تھا، میں بہت خبطی ہو گیا تھا، ایسا کرنا انوشکا شرما کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا اور ان لوگوں کے ساتھ بھی ٹھیک نہیں تھا جو مجھے چاہتے ہیں اور میرا ساتھ دیتے ہیں، لہٰذا مجھے ذمہ داری اٹھانا پڑی اور چیزوں کو ٹھیک کرنا پڑا۔‘
’میں کرکٹ سے دُور تھا، اس سے میری لگن، میری چاہت بالکل ختم ہو گئی تھی۔ تب مجھے اندازہ ہوا کہ میں اس چیز سے دُور نہیں ہو سکتا کہ میں کون ہوں، مجھے اپنے آپ سے سچا ہونا تھا، مجھے یہ چیز سمجھنا تھی کہ جب میں ٹھیک طرح سے کھیل نہیں رہا ہوتا تو مجھے یہ ماننا چاہیے کہ میں برا کھلاڑی ہوں۔‘

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)

سنہ 2019 سے لے کر 2022 تک کا وقت وراٹ کوہلی کے کیریئر کا سب سے برا وقت سمجھا جاتا ہے۔ ان برسوں میں انہوں نے کوئی سینچری نہیں بنائی تھی۔
گذشتہ برس ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں وراٹ کوہلی نے تقریباً تین سال بعد سینچری بنائی اور پھر ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف اپنے ٹی20 کیریئر کی سب سے یادگار اننگز بھی کھیلی۔
خیال رہے کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی جس کے بعد 2021 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

شیئر: