Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش دماغ کو کام کرنے میں کیسے مدد دیتی ہے؟

دماغ میں ’ہپوکیمپس‘ کا حصہ یاداشت، چیزیں سیکھنے اور جسم کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے (فوٹو: پیکسلز)
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ورزش سے ہماری صحت ٹھیک رہتی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق کئی لوگ مختلف وجوہات کے باعث ورزش کرتے ہیں جیسا کہ دل کے امراض، موٹاپے، ذیابیطس اور سٹروک کے خطرات کو ٹالنے کے لیے، جبکہ کثیر تعداد میں لوگ وزن کم کرنے لیے بھی ورزش کرتے ہیں۔
تاہم نہایت کم تعداد اُن لوگوں کی بھی ہے جو دماغ کی قوت کو بڑھانے کے لیے بھی ورزش کرتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ ورزش ہمارے دماغ کی صلاحیت کیسے بڑھاتی ہے۔
نیورو پلاسٹیسٹی کو طاقت ملتی ہے
ورزش کرنے سے انسانی دماغ میں اندرون اور بیرون محرکات کے خلاف جسم کے اعضاء کے ردعمل کو طاقت ملتی ہے۔ اس عمل کو نیورو پلاسٹیسٹی کہتے ہیں۔ یہ دماغ کو نئے ہنر، اشغال اور زبانیں سیکھنے میں بھرپور معاونت دیتا ہے۔
یاداشت مضبوط ہوتی ہے
دماغ میں ’ہپوکیمپس‘ کا حصہ یاداشت، چیزیں سیکھنے اور جسم کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ دوڑ، چہل قدمی اور باغبانی جیسی ورزشوں سے ہپوکیمپس کو مدد ملتی ہے۔ ورزش کے باعث ہپوکیمپس سکڑتا نہیں ہے جس کے باعث بڑھاپے میں یاداشت ٹھیک رہتی ہے۔
ورزش ڈیمینشیا کو ٹالتی ہے
ڈیمینشیا یعنی بھولنے کی بیماری کا خدشہ ان افراد میں زیادہ ہوتا ہے جو ورزش کو معمول نہیں بناتے۔ ورزش کرنے سے موٹاپے، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن سے نجات ملتی ہے جس کے باعث ڈیمینشیا کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

باقاعدگی سے ورزش کرنے سے ذہنی دباؤ میں تیزی سے کمی آتی ہے (فوٹو: پیکسلز)

دماغ کو آکسیجن ملتی ہے
ورزش کے دوران دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے جس کے باعث دماغ کو ملنے والی آکسیجن کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے۔
ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے
آپ کو یہ جان کر حیرانی نہیں ہوگی کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے ذہنی دباؤ میں تیزی سے کمی آتی ہے۔ ورزش سے جسم کو طاقت ملتی ہے اس کے علاوہ نیند کا معیار بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ خوشیوں والے ہارمونز کو بھی طاقت ملتی ہے۔

ورزش کرنے کے باعث انسان کی یاداشت ٹھیک رہتی ہے (فوٹو: پیکسلز)

دماغ کو سن ہونے سے بچاتی ہے
کسی بھی چیز کی جانب توجہ کا کم ہونا خراب ہونا اور یاداشت کی کمزوری دماغی مرض ’برین فوگ‘ کی علامات ہو سکتی ہیں۔ اس مرض میں انسان دھندلے پن کا شکار رہتا ہے۔ ورزش کرنے کے باعث جہاں یاداشت ٹھیک رہتی ہے وہیں اس سے چوکنا رکھنے اور توجہ بڑھانے والے ہارمونز بڑھتے ہیں۔
ڈوپامین کو طاقت ملتی ہے
ڈوپامین ایک اور اہم ہارمُون ہے جس کا تعلق ورزش سے ہے۔ ڈوپامین خوشگوار لمحات کو محسوس کرنے کے لیے اہم ہارمون ہے۔ یہ کئی جسمانی عمل جیسے درد کے مراحل، دل کی دھڑکن اور سونے کے اوقات، ہمت اور یاداشت کو کنٹرول کرتا ہے۔  

شیئر: