Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی شہزادی ایمان کی شادی کی تاریخ کا اعلان

شہزادی ایمان کنگ عبداللہ دوئم اور ملکہ رانیا کی بڑی صاحبزادی ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
اردن کے شاہی ایوان نے شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوئم اور ان کے منگیتر جمیل ایلگزینڈر تھرمیوٹس کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادی ایمان کی شادی 12 مارچ کو ہوگی۔
شاہی ایوان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ ’یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوئم اور جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کی شادی 12 مارچ کو ہوگی۔ شاہی ایوان کنگ عبد اللہ دوئم اور ملکہ را العبداللہ کو اس موقع پر دل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے اور شہزادی ایمان اور جناب تھرمیوٹس کی زندگی بھر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔‘
شہزادی ایمان کنگ عبداللہ دوئم اور ملکہ رانیا کی بڑی صاحبزادی ہیں جبکہ تھرمیوٹس نیو یارک کے کیپیٹل وینچر فنڈ کے مینیجنگ پارٹنر ہیں۔
ہیلو میگزین کے مطابق جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس 1994 میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پیدا ہوئے لیکن ان کا آبائی تعلق یونان سے ہے۔
 
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
A post shared by Royal Hashemite Court (@rhcjo)
انہوں نے فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی بزنس ایڈمنسٹریشن اور بزنس میں گریجویشن کی جس کے بعد نیو یارک میں کاروباری فرم کے ساتھ منسلک ہوگئے۔
خیال رہے شہزادی ایمان اور جمیل الیگزینڈر کے درمیان گزشتہ سال جولائی میں منگنی ہوئی تھی۔

شیئر: