Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے ہرا دیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 172 رنز ہی بناسکی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حسین طلعت نے 63اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ 
ایک موقع پر ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی چار وکٹیں صرف 21 رنز پر گر گئی تھی۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی اور حسین طلعت نے قلندرز کو سنبھالا دیا۔
حسین طلعت اور شاہین آفرید کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 124 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ سکندر رضا نے 7 گیندوں پر 20 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔
قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور شاویز عرفان نے اننگز کا آغاز کیا۔ شاویز عرفان بغیر کوئی رن بنائے ارشد اقبال کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
فخر زمان 11 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عبد اللہ شفیق سات رنز بنا کر عصمت اللہ عمرزئی کا شکار بنے۔
سام بلنگز بغیر کوئی رن بنائے وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔
قبل ازیں راولپنڈی سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کپتان بابر اعظم 50 اورٹام کوہلر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے. رومن پاول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پی ایس ایل کے  پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان دو، حارث رؤف نے دو اور کپتان شاہین شاہ آٖفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ  ہم بھی  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔
پی ایس ایل کے  پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔
 لاہور قلندرز سات میچ کھیل کر چھ میں فاتح  رہے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔

شیئر: