Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 16 مارچ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 282.85 روپے تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 282.42 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 282.85 روپے تھی۔
جمعرات 16 مارچ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.18، اماراتی درہم 76.89، بحرینی دینار 748.96، عمانی ریال 733.55، کویتی دینار 919.93 اور قطری ریال کی قیمت  77.29 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283.4 اور قیمت فروخت 286.65 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید  75  اور قیمت فروخت 75.8 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.25 اور قیمت فروخت 78 روپے رہی۔

شیئر: