Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے کم کاربن والی امونیا کی پہلی کھیپ جاپان بھیج دی

کم کاربن والی امونیا کھیپ متعدد فریقوں کے درمیان موثر تعاون کا ثمر ہے۔ (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب نے کم کاربن والی امونیا کی پہلی کھیپ جاپان بھیج دی۔ فریقین نے اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر کے اطلاع دی ہے کہ کم کاربن والی امونیا بجلی پیداوار میں استعمال ہو گی۔ بھیجی جانے والی کھیپ کے ساتھ غیرجانبدار فریق کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ منسلک ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق کم کاربن والی امونیا کھیپ متعدد فریقوں کے درمیان موثر تعاون کا ثمر ہے۔ سابک کمپنی نے سعودی آرامکو کے تیار کردہ مادے ’اللقیم‘ (فیڈ سٹاک) کے ذریعے کم کاربن والی امونیا تیار کی ہے۔ اس کا سودا آرامکو کے ذریعے جاپانی کمپنی فیوجی آئل (ایف او سی) سے کیا گیا۔ امونیا کو کم کاربن والی گیس تسلیم کر لیا گیا ہے۔
جاپانی وزارت اقتصاد و تجارت و صنعت نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے امونیا کو ایندھن کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی سکیمیں بنا لی گئی ہیں۔ جاپان 2050 تک کاربن فری ایندھن کا ہدف حاصل کر لے گا۔ اسی ضمن میں امونیا کی سکیمیں تیار کی گئی ہیں۔
سعودی آرامکو کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ امونیا کی جو کھیپ سعودی عرب نے جاپان بھیجی ہے وہ فیڈ سٹاک سے  تیار کی جانے والی امونیا اور کم کاربن والی ہائیڈروجن کے حوالے سے پائے جانے والے امکانات کو نمایاں کرنے والی ایک اور روشن مثال ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: