Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیون ساتھی کی تعریف کرنے سے ذہنی صحت پر پڑنے والے پانچ مثبت اثرات

جیون ساتھی کی تعریف کرنے سے مجموعی طور پر رشتے میں اطمینان پیدا ہوتا ہے۔ (فوٹو: پکس ہیئر)
بہت سے لوگوں کو اپنے قریبی رشتوں کے لیے تعریفی کلمات یا صرف ’شکریہ‘ کہنا بہت دشوار محسوس ہوتا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اپنے جیون ساتھی کا شکریہ ادا کرنے اور تعریف کرنے سے نہ صرف رشتے میں خوشگواری پیدا ہوتی ہے بلکہ یہ اُن لوگوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہے جو اپنے جیون ساتھی کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے بہت خاص ہیں۔
یہاں یہ آئیڈیا دیا جاتا ہے کہ آپ اپنے جیون ساتھی کی زندگی میں حصہ لیں، اُن کی کوششوں کو دیکھیں اور یہ بھی دیکھیں کہ وہ آپ کی زندگی میں کون سی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
جب آپ اپنے جیون ساتھی کی مثبت چیزوں کو دیکھنا شروع کریں گے تو اس سے نہ صرف آپ ان کی غلطیوں کو درگزر کریں گے بلکہ آپ کو اپنے بارے میں بھی اچھا محسوس ہونا شروع ہو گا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ماہرِ نفسیات اور مانستھلی کی بانی ڈاکٹر جیوتی کپور نے اپنے جیون ساتھی کی تعریف کرنے سے ذہنی صحت کو ملنے والے فواہد شیئر کیے ہیں جو کچھ یوں ہیں۔

خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے

جب آپ اپنے جیون ساتھی کی تعریف کرتے ہیں تو اِس سے نہ صرف اُس میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے بلکہ خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

دباؤ کم ہوتا ہے 

جب آپ اپنے جیون ساتھی میں اچھی چیزیں دیکھیں تو اس کی تعریف کریں، اس سے آپ کے رشتے میں مثبت پہلو آتا ہے اور سکون بڑھتا ہے جو آپ کی ذہنی صحت کے لیے مفید ہے۔ جب آپ اپنے ساتھی کے کاموں کے تعریف کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تو اس سے وہ آپ سے مزید کُھل کر اور دیانت داری سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

ایک خوش اور صحت مند رشتہ ایک مضبوط سپورٹ سسٹم مہیا کرتا ہے۔ (فوٹو: فری پک)

خوشحالی کو تقویت ملتی ہے

جیون ساتھی کی تعریف کرنے اور اس کے شکر گزار ہونے سے آپ اور آپ کے جیون ساتھی میں ذہنی رشتہ قائم ہوتا ہے۔ جب آپ اپنی قدر اور تعریف محسوس کرتے ہیں، یہ آپ کے اندر قربت اور بے تکلفی پیدا کرتا ہے جس سے آپ کی ذہنی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

آپ مزید پُر اُمید ہوتے ہیں

اپنے رشتے کے مثبت پہلوؤں پر غور کرنے سے آپ میں مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے اور آپ مزید پُر اُمید ہوتے ہیں۔ یہ آپ کی ذہنی صحت کے لیے مفید ہے اور آپ کو مشکل وقت میں نبزد آزما ہونے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

آپ مزید مطمئن رہتے ہیں

جب آپ اپنے جیون ساتھی کی تعریف کرتے ہیں تو یہ مجموعی طور پر آپ کے رشتے میں اطمینان پیدا کرتا ہے۔ ایک خوش اور صحت مند رشتہ ایک مضبوط سپورٹ سسٹم مہیا کرتا ہے جس سے آپ کی ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں