Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات غذائیں کھائیں، دل کو بیماریوں سے بچائیں

سالمن مچھلی دل کی صحت کے لیے ایک بہترین غذا ہے (فوٹو: پکسابے)
آپ کو یہ معلوم ہو گا کہ کچھ مخصوص غذائیں کھانے سے دل کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور اپنی ڈائٹ کو تبدیل کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق دل کو بیماریوں سے بچانے والی سات غذائیں بھی ہیں جن کے کھانے سے آپ اپنے دل کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ دل کو صحت مند رکھنے والی سات غذائیں کون سی ہیں۔

کالا لوبیا

کالا لوبیا وزن میں ہلکا، لچکدار اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ میگنیشیئم، فولیٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اُن کے فائبر سے بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے اور کولیسٹرول ٹھیک رہتا ہے۔ آپ کالے لوبیے کو سوپ اور سلاد میں شامل کر کے معدنیات سے مزید سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

السی کا بیج اور تخم شربتی

السی کے بیج اور تخم شربتی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ ان بیجوں میں فیٹی ایسڈ اور الفا لائینو لینک ایسڈ پودوں سے ملتا ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے صحت پر مثبت اثرات ہیں جس سے یہ ٹرائی گلائیسیرائڈ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ایل ڈی ایل اور کولیسٹرول کے لیول کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ ان بیجوں کے باعث بلڈ پریشر اور خون کی شریانوں میں جمی چکناہٹ اور چربی کم ہوتی ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے دل کا دورہ پڑنے کا چانس کم ہوتا ہے۔

سالمن مچھلی

سالمن دل کی صحت کے لیے ایک بہترین غذا ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری بڑی تعداد میں موجود ہوتی ہے۔ اومیگا تھری صحت مند فیٹ ہیں جن سے بلڈ پریشر میں کمی ہوتی ہے اور دل کی بیماریاں ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

اخروٹ

روزانہ چند اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول میں کمی ہوتی ہے۔ اس سے انسان کے دل میں شریانوں کی سوزش بھی نہ ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، مونو انسیچوریٹڈ فیٹس، پلانٹ سٹیورولز اور فائبر کثرت سے پائے جاتے ہیں۔

ہرے پتوں والی سبزیاں وٹامن، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہیں (فوٹو: ہیلتھ وائر)

دلیہ

دلیے سے ذیابیطس میں کمی ہوتی ہے جبکہ اسے وقتاً فوقتاً کھانے سے بلڈ شوگر میں بھی کمی ہوتی ہے۔ دلیے سے آپ کا پیٹ کئی گھنٹوں تک بھرا رہتا ہے اور صحت کے لیے نقصان دہ سنیکس کھانے سے نجات ملتی ہے۔ دلیے میں موجود فائبر سے ایل ڈی ایل اور صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کم ہوتا ہے جس سے آپ کے دل کو کی بیماریاں ہونے کی امکانات کم ہوتے ہیں۔

ہرے پتوں والی سبزیاں

ہرے پتوں والی سبزیاں جیسا کہ پالک، بند گوبھی اور سبز پتے جیسے کے مولی کے پتے وغیرہ  وٹامن، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ خاص طور پر وٹامن کے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں جس سے دل کی شریانیں محفوظ رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں کافی مقدار میں غذائی نائٹریٹ ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، شریانیں ڈھیلی پڑتی ہیں اور خون کی رگوں میں خلیے ٹھیک طرح سے کام کرتے ہیں۔

بیریز

سٹرابیریز، بلیو بیریز، بلیک بیریز اور راسپ بیریز میں اہم معدنیات کثرت سے پائی جاتی ہیں جو کہ دل کی صحت کو ٹھیک رکھنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔
آکسیڈیٹو دباؤ اور سوزش جس سے دل کی بیماریاں ہوتی ہیں، وہ بیریز میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جیسا کہ اینتھو سیاننز سے ختم ہوتے ہیں۔ بیریز کے کھانے سے دل کو لاحق کئی عارضے ٹھیک ہوتے ہیں۔

شیئر: