Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 بارش کے باعث منسوخ

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہونا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ممکن ہو سکا (فوٹو : اے ایف پی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کارڈف کے صوفیا گارڈنز سٹیڈیم میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہونا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ممکن ہو سکا۔
اس سے قبل 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 30 مئی کو لندن کے دی اوول سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد اورعرفان خان نیازی شامل ہیں۔
اسی طرح گرین شرٹس کے سکواڈ میں محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، آغا سلمان، عماد وسیم، شاداب خان، عباس آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد عامر، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے انگلش ٹیم کے سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، جونی بیئرسٹو، ہیری بُروک، بین ڈکٹ، فِل سالٹ، معین علی، سیم کَرن، وِل جیکس، لیام لیونگ سٹون، جوفرا آرچر، ٹام ہارٹلی، کرس جورڈن، عادل رشید، رِیس ٹوپلی اور مارک وُڈ شامل ہیں۔
آئندہ ماہ سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے پاس تیاری کے لیے یہ سیریز آخری موقع ہے۔
اس سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گی۔

شیئر: