Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مداح دنگ‘، اداکارہ حرا مانی کی ہم شکل ڈاکٹر اقدس طارق کون؟

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر اقدس کو حرا مانی کی ہمشکل قرار دیا جا رہا ہے (فوٹو: انسٹاگرام)
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی ایک ہم شکل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون کو دیکھ کر اداکارہ کے مداح دنگ رہ گئے ہیں اور خاتون کو بالکل حرا مانی جیسا قرار دے رہے ہیں۔
حرا مانی کی ہم شکل خاتون کا نام ڈاکٹر اقدس طارق ہے اور وہ ایک انفلوئنسر ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین اور بچوں کے بارے میں مختلف مشورے دیتی ہیں اور کبھی وزن کم کرنے کے طریقوں کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ڈاکٹر اقدس کی ناصرف شکل بلکہ آواز اور بولنے کا انداز بھی اداکارہ حرا مانی سے مشابہت رکھتا ہے۔
انسٹاگرام صارف امل نوید نے لکھا کہ ’میرے خدایا یہ تو بالکل حرا مانی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ حرا مانی سے زیادہ حرا مانی کیوں لگ رہی ہیں؟‘

مدیحہ امتیاز نے لکھا کہ ’حرا مانی سکارف میں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’حرا مانی اصل اکاؤنٹ سے آؤ۔‘

ایک دوسرے اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’آپ حرا مانی کی طرح نظر آتی ہیں، کیا آپ ان کی بہن ہیں؟‘

ڈاکٹر اقدس طارق کون ہیں؟
ڈاکٹر اقدس طارق کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق وہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی کر رکھی ہے۔
انہوں نے ’برٹس لائسنسنگ ایگزیم‘ بھی پاس کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر اقدس کے دو بچے ہیں۔
ڈاکٹر اقدس نے صحت سے متعلق دیگر کورسز بھی کر رکھے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صحت کے مسائل سے متعلق آگاہی کے لیے ویڈیوز بناتی ہیں۔

 

شیئر: