Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں پناہ گاہیں اور متبادل مواصلاتی نظام تیار، ہنگامی منصوبہ نافذ

’جامع احتیاطی تدابیر میں پناہ گاہوں کو مکمل فنی اور خدماتی صلاحیتوں کے ساتھ تیار رکھنا شامل ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
کویت کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مالی و خدماتی امور کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی منصوبہ فعال کر دیا ہے تاکہ ہر قسم کے حالات میں حکومتی کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکے۔
العربیہ کے مطابق یہ اقدام امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ملک کی مجموعی ہنگامی تیاریوں کو مضبوط بنانے اور حکومتی مشینری کو بلند سطح پر برقرار رکھنے کے لیے وزارتِ خزانہ نے کئی جامع احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔
’ان جامع احتیاطی تدابیر میں پناہ گاہوں کو مکمل فنی اور خدماتی صلاحیتوں کے ساتھ تیار رکھنا شامل ہے‘۔
’اس کے علاوہ مشرقی پارکنگ میں گوداموں کو بھی ہنگامی استعمال کے لیے مختص کیا گیا ہے‘۔
’ہنگامی حالات میں مواصلاتی نظام کو فعال رکھنے کے لیے بھی متبادل کا انتظام کیا گیا ہے‘۔

شیئر: