Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیہ ایئر لائن کے کیبن مینیجر کا دوران پرواز انتقال

پرواز جدہ سے لندن جارہی تھی ، قاہرہ میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی (فوٹو ،ایکس اکاونٹ)
سعودیہ ایئر لائن کے کیبن کریو مینیجر کا دوران پرواز انتقال ہو گیا۔ پرواز ایس وی 119 جدہ سے لندن جارہی تھی کہ اچانک کریو مینیجر کی حالت خراب ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودیہ ایئرلائن کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ سے لندن جانے والی پرواز کے کیبن کریو مینیجر محسن الزھرانی اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ اچانک انکی حالت بگڑنے لگی جس پر کریو کے طبی عملے نے فوری طورپر انہیں  امداد فراہم کی تاہم وہ پرواز کے قاھرہ پہنچنے سے قبل ہی وہ انتقال کرگئے۔
فلائٹ کو قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کے پیش نذر اتارا گیا بعدازاں نعش کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔
ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے نعش کو مملکت منتقل کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے کارکن کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ’الزھرانی‘ انتہائی خوش اخلاق اور اپنے کام سے مخلص تھے ۔ ان سے کبھی کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوئی ۔

شیئر: