معروف اسپورٹس اینکر عبدالرحمن الحمیدی نے فٹبال کی دنیا میں ایک بڑی خبر کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونیل میسی نے سعودی پروفیشنل لیگ میں کھیلنے کے لیے آئندہ سیزن سے پیشکش قبول کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
-
مشرقی ریجن میں انتہائی گرم موسم جاری، مدینہ میں غبارNode ID: 891586
سبق ویب سائٹ کے مطابق اینکر عبد الرحمن الحمیدی نے گزشتہ شب نشر ہونے والے پروگرام میں بتایا کہ ا ن کو اپنے خاص ذرائع سے مصدقہ معلومات ملی ہیں کہ میسی نے سعودی لیگ میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
تاہم وہ اب تک اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکے کہ وہ کس کلب کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ’ اس حوالے سے تیز رفتاری سے پیشرفت ہو رہی ہے اور مذاکرات جاری ہیں۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سعودی اور عالمی شائقین سٹار فٹبالر لیونیل میسی کے مستقبل کے بارے میں بے چینی سے منتظر ہیں۔
خاص طور پر ان کی انٹر میامی کے ساتھ حالیہ تجربے کے بعد جبکہ کئی بڑے سعودی کلبز انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔