مصر کی وزارتِ پیٹرولیم اور معدنی وسائل نے کہا ہے کہ اسے تیل نکالنے والی کمپنی ’اوسوكو‘ سے اطلاع ملی ہے کہ ’ادمارين 12‘ نامی بحری بارج جبل الزیت کے علاقے میں ڈوب گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
آسمان پر نایاب گلابی روشن دھبہ کیا ہے؟ ماہرین حیرانNode ID: 891738
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مصر کے وزیرپیٹرولیم و معدنی وسائل کریم فواد اور وزیرمحنت محمد جبران اعلیٰ سطح کی ٹیم کےساتھ حادثے کے مقام پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لے کر ریسکیو آپریشن اور فوری اقدامات کی نگرانی کی ہے‘۔
وزارت نے مزید وضاحت کی ہے کہ ’بحیرہ احمر کے شمال میں واقع جبل الزیت کے علاقے میں منگل کی شام سمندری حادثہ پیش آیا جب ’اد مارين 12‘ نامی تیل نکالنے والا رِگ تین بحری یونٹس کی مدد سے ایک نئی جگہ منتقل کیا جا رہا تھا‘۔
’اس دوران وہ ڈوب گیا جبکہ حادثے کے وقت اس وقت 31 افراد سوار تھے جن میں تکنیکی اور آپریشنل عملہ شامل تھا‘۔
وزارة البترول تعلن عن غرق حفار بحري ضخم وغرق ٢ واصابة 24 بمياه خليج السويس بمصر.
وقيل انه تابع لشركة غير مسجلة, ومتوقف لسنوات ومحجوز عليه لصالح أحد البنوك.
وغرق بسبب تآكل الأعمدة الداعمة له بفعل الصدأ الناتج عن تقادمه وتعرضها الطويل للعوامل الجوية
# نحتاج تحقيق شفاف ومحاسبة pic.twitter.com/JXhSAqeh0I— مصطفى عاشور (@moashoor) July 2, 2025