Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سیاحتی آمدنی کی شرح نمو میں دنیا بھر میں سرفہرست

سعودی عرب نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بین الاقوامی سیاحوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کی شرح نمو کے لحاظ سے دنیا بھر میں سرفہرست سیاحتی مقام کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی سیاحت کی تنظیم کی جانب سے مئی 2025 میں جاری کردہ ’عالمی سیاحت بارومیٹر‘ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب نے 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2025 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ شرح نمو حاصل کی ہے‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی سعودی عرب نے نمایاں کارکردگی دکھائی اور دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر رہا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں دوسرا نمبرحاصل کیا ہے‘۔
’2025 کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے جو کہ عالمی شرح نمو 3 فیصد اور مشرق وسطیٰ کی شرح نمو 44 فیصد سے کہیں زیادہ ہے‘۔
’اس سے سعودی عرب کی علاقائی اور عالمی سیاحتی منظرنامے میں قیادت کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے‘۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کی عالمی سیاحتی انڈیکیٹرز میں سرفہرست پوزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے وہ نہایت مؤثر ثابت ہو رہی ہیں‘۔

شیئر: