امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے ڈیوائسز اور جدید مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔
ٹیک ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق بدھ کو گوگل نے اپنے ’میڈ بائی گوگل 2025‘ ایونٹ میں کئی نئے ڈیوائسز اور فیچرز کا اعلان کیا جن میں اپ گریڈ شدہ پکسل 10 سیریز، بہتر ڈسپلے والی سمارٹ واچ اور مختلف ڈیوائسز میں موجود مصنوعی ذہانت کے فیچرز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کروائے گا؟Node ID: 893418
گوگل کا نیا فولڈ ایبل فون
رپورٹس کے مطابق گوگل نے Pixel 10 Pro Fold متعارف کرایا ہے جس میں پہلی بار IP68 ریٹنگ دی گئی ہے۔ یعنی یہ ڈیوائس مکمل طور پر ڈسٹ پروف ہے اور پانی میں بھی محفوظ رہتی ہے۔
باہر والے ڈسپلے کی بیزلز کم کر دی گئی ہیں، جس سے اب یہ ڈسپلے 6.4 انچ کا ہو گیا ہے، جبکہ اندرونی سکرین بدستور 8 انچ کی ہے۔
نیا فولڈ ایبل گوگل کے Tensor G5 پروسیسر سے لیس ہے جو پہلی بارTSMC نے بنایا ہے۔ اس میں Qi2 وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہے جو 15 واٹ تک سپورٹ کرتی ہے۔

پکسل فولڈ پرو 10۔ کی قیمت 1,799 ڈالر سے شروع ہوگی، اور یہ سلور اور گرین رنگوں میں 9 اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔
گوگل کا Pixel 10 Pro اور Pro XL
Pixel 10 Pro اور اس کا بڑا ورژن Pro XL ظاہری طور پر پچھلے ماڈلز جیسے ہی ہیں۔ ڈسپلے سائز بھی وہی 6.3 انچ اور 6.8 انچ ہیں اور16 جی بی ریم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اصل فرق یہ ہے کہ دونوں فونز میں اب Tensor G5چپ موجود ہے۔ وائرلیس چارجنگ کے لیےQi2 سپورٹ شامل کی گئی ہے، مگر Pro XLمیں یہ تیز رفتار 25 واٹ چارجنگ سپورٹ کرتا ہے، جبکہ چھوٹا ماڈل صرف 15 واٹ تک محدود ہے۔
اس بار گوگل نے 128 جی بی Pro XL ورژن ہٹا دیا ہے، اور اب صرف 256 جی بی، 512 جی بی، اور 1ٹی بی آپشنز ہیں۔

Pixel 10 Pro کی قیمت 999 ڈالر سے اور Pixel 10 Pro XL کی قیمت 1,119 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
پری آرڈر آج سے شروع ہو چکے ہیں جبکہ مارکیٹ میں دستیابی 28 اگست سے ہوگی۔ ان فونز کے رنگوں میں سلور، گرین، وائٹ اور بلیک شامل ہیں۔
بیس ویرینٹ Pixel 10 میں اب تین کیمرے
گوگل نے پہلی بار اپنے بیس ویرینٹPixel 10 میں بھی تین کیمروں کا سیٹ اپ شامل کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ کیمرے پرو ورژنز جتنے طاقتور نہیں ہیں۔ اس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل، الٹرا وائڈ کیمرا13 میگا پکسل اور ٹیلی فوٹو کیمرا 10.8 میگا پکسل ہے۔
دیگر اپ گریڈز میںQi2 وائرلیس چارجنگTensor G5 چپ، بڑی بیٹری اور زیادہ روشن 3,000 نِٹس ڈسپلے شامل ہیں۔

گول پکسل 10 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوتی ہے، پری آرڈر آج سے شروع ہو چکے ہیں اور مارکیٹ میں دستیابی 28 اگست سے ہوگی۔ اس فون کے رنگوں میں انڈیگو، لائٹ بلیو، برائٹ گرین اور بلیک شامل ہیں۔
Pixelsnap مقناطیسی چارجرز
گوگل نے نئی وائرلیس چارجنگ ایکسیسریز لانچ کی ہیں جنہیںPixelsnap کا نام دیا گیا ہے۔

Qi2 کیسز کی قیمت 49.99 ڈالر ہے، وائرلیس چارجنگ پَک کی قیمت 39.99 ڈالر، Pixelsnap سٹینڈ چارجر 69.99 ڈالر، رِنگ سٹائل ہولڈر 29.99 ڈالر کا ہے جو فون سٹینڈ کے طور پر بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ ان مصنوعات میں ڈوئل پورٹ 67 واٹ فاسٹ چارجر بھی شامل ہے۔
Pixel Watch 4
نئی Pixel Watch 4میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں نیاdomed ڈسپلے شامل ہے جو واچ کے سکرین سائز میں 10 فیصد اضافہ اور بیزلز میں16 فیصد کمی کرتا ہے۔
واچ میں برائٹنس اب 3 ہزار نِٹس ہے جو پچھلے ماڈل سے 50 فیصد زیادہ ہے۔

بیٹری لائف میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ 41mm ماڈل میں 30 گھنٹے اور 45mm میں 40 گھنٹے تک بیٹری کی گنجائش موجود ہے۔
گوگل پکسل واچ 41mm Wi-Fi کی قیمت 349 ڈالر، 41mm LTE 499 ڈالر، 45mm Wi-Fکی قیمت 399 ڈالر اور 45mm LTE کی قیمت 499 ڈالر ہے۔ نئی پکسل واچ 9 اکتوبر سے دستیاب ہوگی۔
Pixel Buds 2A سستے مگر جدید فیچرز کے ساتھ
گوگل کے نئے Pixel Buds 2A کی قیمت 129.99 ڈالر رکھی گئی ہے جو کہ پچھلے ورژن سے 30 ڈالر زیادہ ہے لیکن اب ان میں کافی فیچرز ہیں۔ ان نئے بڈز میںTensor A1 چپ، ایکٹو نوائز کینسلیشن (ANC)، Gemini مصنوعی ذہانت، ٹرانسپرینسی موڈ شامل ہیں۔

ان کی بیٹری لائف: ANC کے ساتھ 7 گھنٹے جبکہ بغیر ANC کے 10 گھنٹے ہے۔ یہ بڈز 9 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔ ان کے رنگوں میں بلیک اور پرپل شامل ہیں۔
Buds Pro 2 کا اپ ڈیٹ
