Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی نصاب میں ڈیجیٹل مواد کے علاوہ مصنوعی ذہانت بھی شامل

’19 نصاب کو انٹرایکٹو کتب کی شکل میں دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارتِ تعلیم نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال میں 27 ڈیجیٹل نصاب تیار کئے گئے ہیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’تمام تعلیمی مراحل میں مصنوعی ذہانت کا نصاب شامل کیا گیا ہے جو قومی مرکز برائے نصاب کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے‘۔
 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے بتایا ہے کہ ’19 نصاب کو انٹرایکٹو کتب کی شکل میں دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے‘۔
’50 نصاب کا جائزہ لے کر ایک جدید ڈیجیٹل تعلیمی ماحول کی معاونت کی گئی ہے اور تمام تعلیمی مراحل کے لیے 6 ہزار 700 ڈیجیٹل مواد کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے‘۔وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طلبہ و طالبات کا نظم و ضبط اور پہلے ہی دن سے حاضری یقینی ہونی چاہئے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’روزانہ غیر حاضری نوٹ کی جائے اور والدین کو دستیاب ذرائع ابلاغ کے ذریعے اطلاع دی جائے، نیز غیر حاضری کا اندراج الیکٹرانک سسٹم میں مسلسل کیا جائے گا‘۔

شیئر: