Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست، ’ہمارا قومی کھیل رافیل گرانا ہے‘

انڈیا کے کپتان سوریا کمار یادیو نے عمدہ کارکرگی کا مظاہرہ کیا (فوٹو: اے ایف پی)
دبئی میں جاری ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
اتوار کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں انڈیا نے 128 رنز کا ہدف 16 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستان کے میچ ہار جانے پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مظہر ارشد نے لکھا کہ ’صاحبزادہ فرحان وہ پہلے پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے جسپریت بمراہ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا مارا ہے۔ یہ 400 گیندوں کے بعد ہوا ہے۔‘
ایکس صارف فیضان نے انڈیا پاکستان میچ پر لکھا کہ ’حوصلہ رکھو دوستو، جنگ میں بھی انڈیا نے پہلے حملہ کیا تھا۔ُ
میاں عمر نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’بابر اعظم کے بغیر ٹیم کی پرفارمنس۔‘
ایک صارف نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور کپتان سلمان علی آغا کا میم پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’چلو امپائر پر ڈال دیتے ہیں۔‘
ٹوٹ بٹوٹ نامی اکاؤنٹ نے لکھا ’فرق یہ ہے کہ ساری دنیا اب جارہانہ کرکٹ کھیل رہی ہے اور ہم جاہلانہ کرکٹ ہی کھیل رہے ہیں۔‘
صارف ندیم فاروق پراچہ نے لکھا کہ ’میرے خیال میں پاکستان اب تب ہی جیتے گا جب چین کرکٹ کھیلنا شروع کرے گا۔‘
اریشہ شیخ نے لکھا ’انڈین کھلاڑیوں نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔‘
ایکس صارف زین ہنی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا قومی کھیل ویسے بھی تو رافیل گرانا ہے۔‘

 

شیئر: