وزیر اقتصاد کا آئل اینڈ گیس ایسوسی ایشن کے سربراہ سے ملاقات
’دونوں فریقوں نے باہمی تعاون اور نئی شراکت داریاں قائم کرنے پر بھی گفتگو کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر اقتصاد فیصل بن فاضل الابراہیم نے آئل اینڈ گیس انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے سربراہ گراہم ہینلی سے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملاقات کے دوران آئل اینڈ گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور دستیاب مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں فریقوں نے باہمی تعاون اور نئی شراکت داریاں قائم کرنے پر بھی گفتگو کی ہے۔
ملاقات کے دوران یورپی یونین میں سعودی وفد کی سربراہ ہیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔