پیر سے سعودی عرب میں موسم گرما ختم، خزاں شروع
جمعرات 18 ستمبر 2025 10:26
’اس کے نتیجے میں دن اور رات کی طوالت برابر ہو جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصينی نےکہا ہے کہ آنے والا پیر 22 ستمبر، فلکی اعتبار سے موسم گرما کے اختتام اور موسم خزاں کے آغاز کا وقت ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے بتایاہے کہ ’اس کے نتیجے میں دن اور رات کی طوالت برابر ہو جائے گی‘۔
’پھر بتدریج رات لمبی اور دن چھوٹا ہونا شروع ہوگا، مزید یہ کہ سورج بالکل 90 درجے پر طلوع ہوگا، جس سے مشرق اور مغرب کی حقیقی سمت کی نشاندہی کرنے میں مدد ملتی ہے‘۔
الحصينی نے کہا ہے کہ ’یہ موسم بارش کے نزول کے لیے سال کے بہترین ادوار میں شمار ہوتا ہے‘۔