Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آپریشن سندور‘ کا تذکرہ: سوریا کمار یادو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب

انڈین ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو پاکستان کے خلاف میچ کے بعد سیاسی بیان دینے پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔
سوریا کمار یادیو نے ایشیا کپ کے دوران 14 سمتبر کو دبئی میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آپریشن سندور اور پہلگام واقعے کا تذکرہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ بہترین موقع، کچھ وقت نکالتے ہوئے، ہم پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔۔۔  یہ جیت ہم اپنی مسلح افواج کے نام کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے بہت بہادری دکھائی۔‘

شیئر: